02:37 , 16 نومبر 2025
Watch Live

آئرش باکسر جان کوونی ٹائٹل فائٹ میں دماغی چوٹ لگنے سے چل بسے

آئرش باکسر جان کوونی 28 سال کی عمر میں لڑائی میں دماغی چوٹ لگنے سے انتقال کر گئے۔

باکسر کے پروموٹر مارک ڈنلوپ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ ہمیں یہ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ جان کوونی اپنی زندگی کی آخری مقابلے کے ایک ہفتے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

ڈنلوپ نے مزید کہا کہ وہ ایک بہت پیارا بیٹا، بھائی اور ساتھی تھا اور ہمیں یہ بھولنے میں ساری زندگی لگ جائے گی کہ وہ کتنا خاص تھا۔

واضح رہے کہ کوونی یکم فروری کو بیلفاسٹ کے السٹر ہال میں ویلش مین ناتھن ہویلز کے خلاف اپنے سیلٹک سپر فیدر ویٹ ٹائٹل کا دفاع کر رہے تھے جب نویں راؤنڈ میں باؤٹ روک دیا گیا۔

اسے علاج کے لیے بیلفاسٹ کے رائل وکٹوریہ ہسپتال لے جایا گیا، جہاں رپورٹ سامنے آنے کے بعد پتہ چلا کہ فائٹر کونی میں برین ہیمرج کی تشخیص ہوئی ہے۔

پروموٹر نے کہا کہ کونی کے گھر والے ہسپتال کے عملے کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گی جنہوں نے جان کی زندگی بچانے کے لیے انتھک محنت کی اور ہر اس شخص کے لیے جنہوں نے مدد اور دعاؤں کے پیغامات بھیجے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION