07:30 , 27 جولائی 2025
Watch Live

شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے لڑکی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی

شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے لڑکی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی

مدھیا پردیش کے شہر وڈیشا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 23 سالہ لڑکی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے اچانک ہارٹ اٹیک کا شکار ہوگئیں اور موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔ وہ اپنے کزن کی شادی کی خوشی میں رقص کر رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔

بھارتی اخبار "ہندوستان ٹائمز” کے مطابق، لڑکی کے قریبی رشتہ داروں میں کچھ ڈاکٹرز بھی موجود تھے، جنہوں نے فوری طور پر طبی امداد دینے کی کوشش کی، لیکن کوئی بہتری نہ آئی۔ لڑکی کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے لڑکی کا اچانک ہارٹ اٹیک کا شکار ہونا اور موقع پر ہی موت کا شکار ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویوئرز اس واقعے پر یقین کرنے سے قاصر ہیں اور اسے انتہائی افسوسناک قرار دے رہے ہیں۔

ویڈیو کے مطابق، لڑکی کی عمر 23 سال تھی اور وہ اندور میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتی تھی۔ وہ اپنے کزن کی شادی کے سلسلے میں دوسرے شہر آئی ہوئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق، لڑکی کے بھائی بھی کچھ سال قبل اچانک ہارٹ اٹیک سے چل بسے تھے، جب وہ صرف 12 سال کے تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION