02:22 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

پی آئی اے کی نجکاری تو نہ ہوئی اُلٹا حکومت نے لاکھوں ڈالرز ادا کردیئے!

پی آئی اے

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ وزیر نجکاری نے بتایا پی آئی اے کی نجکاری کے لیے کنسلٹنٹ کو 68 لاکھ امریکی ڈالرز کی رقم ادا کی گئی۔ ان میں سے 43 لاکھ ڈالرز فیس کی مد میں فنانشل مشیر کو ادا کیے گئے ہیں، جبکہ باقی رقم دیگر خدمات کے لیے مختص کی گئی۔

عبدالعلیم خان نے بتایا کہ 31 اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کا انعقاد کیا گیا، تاہم بولی توقعات کے مطابق کم لگی۔ 12 نومبر کو بولی کو مسترد کرنے کی سفارش کی گئی، جسے 2 دسمبر کو وفاقی کابینہ نے منظور کر لیا۔

وزیر نجکاری نے مزید کہا کہ حکومت نے پی آئی اے کی دوبارہ نجکاری کے لیے مسابقتی بولی کے طریقہ کار کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ اس عمل میں شفافیت اور بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں سے مذاکرات جاری ہیں

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION