11:55 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

حکومت کا 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی مناسبت سے 19 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس 17 فروری سے 20 فروری تک جاری رہے گا۔ اس دوران روحانی محافل سمیت مختلف تقریبات ہوں گی۔

یہ عرس ہر سال بزرگان دین کی روحانی تعلیمات اور ان کی خدمات کی یاد میں منایا جاتا ہے، اور لاکھوں زائرین اس موقع پر سندھ کے شہر سیہون شریف آ کر عبادات میں مشغول ہوتے ہیں۔ حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر ہونے والی تقریبات میں قرآن خوانی، محافل ذکر اور دیگر روحانی سرگرمیاں شامل ہیں۔

حکومت نے عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے 19 فروری کو تعطیل کا اعلان کیا ہے تاکہ لوگ اس عظیم عرس میں بھرپور شرکت کر سکیں اور اپنی روحانی تسکین حاصل کر سکیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION