ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
فواد چودھری سے تھپڑ کھانے کے بعد شعیب شاہین کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین نے کہا ہے کہ میں فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی نہیں کرونگا میں اسکو جواب دونگا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر شعیب شاہین نے کہا کہ بانی نے فواد چودھری کی حرکت کی شدید مذمت کی ہے۔ فواد چودھری پلاننگ کرکے آیا تھا اس نے مجھ پر حملہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فواد چودھری سے میرا کوئی راضی نامہ نہیں ہوا۔ سابق وزیر کو اسکی حرکت سے بڑھ کر جواب دیا ہے۔
بیرسٹر شعیب شاہین نے کہا کہ فواد چودھری کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاوٹ ہے۔ وہ ہماری پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انکی معاشرے میں کوئی عزت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بانی سے ملاقات ہوئی ہے۔ پاکستان میں غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے۔ پاکستان میں نظام انصاف ختم ہوچکا ہے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عوام کی امید ختم ہوچکی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام اور فوج کے درمیان خلیج کی وجہ اسٹیبلشمنٹ ہے۔ عوام میں مایوسی پھیلتی جارہی ہے۔












