11:24 , 27 جولائی 2025
Watch Live

حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کی رہائی کا چھٹا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا

حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کی رہائی کا چھٹا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا۔ حماس نے تین اسرائیلی جبکہ اسرائیل نے تین سو انہتر فلسطینی قیدی رہا کر دیے۔

صہیونی فوج کی اندوہناک بمباری کے باعث تباہ شدہ خان یونس میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے شاندار انتطامات کیے گئے۔ حماس کے جنگجووں نے تینوں مرد یرغمالیوں کو تحائف کے ساتھ ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ مزید یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ غزہ میں مجموعی طور پر تیہتر یرغمالی باقی بچے ہیں۔ جن کے بارے میں اسرائیلی حکومت کا دعویٰ ہے کہ آدھے مرچکے ہیں۔

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد صہیونی فوج نے بھی فلسطینیوں کو رہائی کا پروانہ تھما دیا۔ چھتیس قیدیوں کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رملہ پہنچایا گیا جبکہ تین سو تینتیس فلسطینیوں کو خان یونس میں رہا کیا گیا۔ فلسطینیوں کو رہائی کے ساتھ ہی غزہ میں جشن کا سماں بندھ گیا۔ لوگ پیاروں کو اپنے درمیان پاکر خوشی سے نہال ہوگئے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION