ویب ڈیسک
|
8 مہینے پہلے
وزیراعظم کا ورلڈ بینک کی 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ورلڈ بینک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی ٹیم سے ملاقات کے دوران پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا، جسے انہوں نے ملک کی معیشت کے مختلف شعبوں میں “نئے باب” کا آغاز قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان 70 سال سے زیادہ کا شراکت داری کا رشتہ ہے اور ورلڈ بینک نے 2022 کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے اہم معاونت فراہم کی۔
انہوں نے بتایا کہ 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں سے 20 ارب ڈالر صحت، تعلیم، نوجوانوں کی ترقی اور دیگر سماجی شعبوں کے منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
مزید 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری عالمی مالیاتی کارپوریشن کی طرف سے نجی شعبے میں کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی تیز ہو گی اور ملک میں جاری اصلاحاتی پروگرام کے مثبت اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ حکومت کرپشن کو روکنے کے لیے نظام میں شفافیت لارہی ہے، جبکہ ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن پر کام جاری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے ملک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور نقصانات میں کمی آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کاری کونسل نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش ماحول بنایا ہے۔
ورلڈ بینک کے وفد نے پاکستان کی جاری اصلاحات اور ان کی مؤثر عملدرآمد کی تعریف کی، اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اقتصادی اصلاحات کا سفر تیزی سے جاری ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ طور پر اپنی گاڑی کے اندر خود کو گولی مار…5 گھنٹے پہلے
وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…2 دن پہلے
کراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…2 دن پہلے
طلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…3 دن پہلے

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل…50 منٹس پہلے
کراچی: لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار
کراچی کے علاقے کلفٹن میں لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق…1 گھنٹہ پہلے
مغربی کنارے بل کی اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظوری کی مذمت
پاکستان، سعودی عرب، ترکی، او آئی سی اور عرب لیگ سمیت 17 ممالک اور تنظیموں نے مغربی کنارے پر قبضے…5 گھنٹے پہلے
اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ طور پر اپنی گاڑی کے اندر خود کو گولی مار…5 گھنٹے پہلے

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز…50 منٹس ago
کراچی: لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار
کراچی کے علاقے کلفٹن میں لاکھوں روپے کی چوری میں…1 گھنٹہ ago
ڈونلڈ ٹرمپ کا وینزویلا کے خلاف جلد زمینی کارروائی کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف جلد زمینی…2 گھنٹے ago
ایشین یوتھ گیمز: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
پاکستان نے بحرین میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز مینز…4 گھنٹے ago
















