11:23 , 27 جولائی 2025
Watch Live

سکیورٹی فورسز کا کرک میں آپریشن، 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

سکیورٹی فورسز نے کرک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرکے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کرک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کا ضلع کرک میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین۔ صدر مملکت نے کارروائی کے دوران 6 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ کہا پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، صدر مملکت

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION