04:46 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

کون اِن کون آؤٹ؟ بھارت کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل!

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا بڑا ٹاکرا کل دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔ جس کیلئے پاکستان نے پلیئنگ الیون فائنل کر لی ہے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق زخمی فخر زمان کی جگہ امام الحق ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ٹیم میں مزید کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کسی کو ڈراپ کرکے باقی کھلاڑیوں کا مورال ڈاون نہیں کرنا چاہتے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پانچ بار آمنے سامنے آئیں ہیں جن میں سے 3 میں قومی ٹیم کو فتح ہوئی جبکہ 2 بار بھارت نے کامیابی حاصل کی۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو عبرتناک شکست دی تھی۔ اب سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے قومی ٹیم کو بھارت اور بنگلہ دیش کو شکست دینے ہوگی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION