07:51 , 16 نومبر 2025
Watch Live

آسٹریلیا، انگلینڈ میچ میں بھارتی ترانہ چلانے پر پی سی بی کی آئی سی سی سے وضاحت طلب

آئی سی سی کی نااہلی پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور انگلینڈ ٹیم کی انٹری پر بھارت کا ترانہ چلا دیا۔

قذافی سٹیڈیم میں میچ شروع ہونے سے قبل دنوں ٹیموں کے ترانے وقت پر شروع نہیں ہوئے اور جب ترانہ چلنے کی باری آئی تو آسٹریلیا کے ترانے کی جگہ بھارت کا ترانہ چل گیا۔

بھارت کا ترانہ چلنے پر پی سی بی نے آئی سی سی سے احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایونٹ آئی سی سی کا ہے اور غلطی بھی اسی کے کھاتے میں جائے گی۔ سنگین غلطی پر آئی سی سی باضابطہ طور پر وضاحت دے۔

بھارت کا پاکستان میں کوئی میچ شیڈول نہیں، اس کا پلے بیک میں ترانہ ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔

اس سے پہلے بھارت بنگلادیش میچ میں پاکستان کا نام براڈ کاسٹ لوگو میں نہ ہونے پر بھی پی سی بی نے احتجاج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION