07:34 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

ٓسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف پورا کر لیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف پورا کر لیا۔

جوش انگلیس کی شاندار سنچری کی بدولت 352 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ الیکس کیری کے 69 اور میٹ شارٹ کے 63 رنز نے بھی آسٹریلیا کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ 165 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جو روٹ 68، کپتان جوس بٹلر 23 اور جیمی اسمتھ نے 15 سکور بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بین دروشوئس نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایڈم زمپا اور مارنس لیبوشگن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کا 352 رنز کا ہدف چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا ہدف تھا۔ اس سے پہلے 2004 میں نیوزی لینڈ نے امریکا کیخلاف 347 رنز بنا کر ریکارڈ بنایا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION