ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
اداکار ساجد حسن کے بیٹے کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع

جوڈیشل کمپلیکس کراچی میں نامور اداکار کے بیٹے ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کا مقدمہ، عدالت نے ملزم ساحر حسن کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔
پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش کے لئے مزید ریمانڈ درکار ہے، عدالت نے ملزم ساحر حسن کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔
ملزم کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس حکام کے مطابق اتوار کے روز سٹی کورٹ سے ایک روزہ جسمانی راہ داری ریمانڈ لیا تھا۔ ملزم ساحر حسن کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












