04:34 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی: افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی۔

326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 317 پر آوٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ نے شاندار سنچری سکور کی۔

اس سے قبل لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کھیل کے آغاز میں 37 رنز پر تین اہم وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ابراہیم زدران کے ساتھ سو سے زیادہ رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ کپتان کے آوٹ ہونے کے بعد عظمت اللہ عمرزئی نے زدران کا ساتھ دیا اور ٹیم کا سکور 212 تک پہنچایا۔ اُس کے بعد محمد نبی نے زردان کے ساتھ اہم شراکت داری قائم کرکے ٹیم کا سکور تین سو 23 تک پہنچایا۔

اس دوران افغانستان کے ابراہیم زدران نے چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے 146 گیندوں پر 177 رنز بنائے۔ اُن کی اننگز میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل ہیں۔ زدران نے انگلینڈ کے ہی بین ڈکیٹ کا 165 رنز کا ریکارڈ توڑا ہے جو انہوں نے موجودہ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION