ویب ڈیسک
|
8 مہینے پہلے
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کر دی گئی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ نے اپنے تاریخی10 ویں ایڈیشن کی ٹرافی Luminara کی رونمائی کراچی کے ساحلی سمندر بحیرہ عرب میں منفرد انداز میں منعقد کرکے تاریخ رقم کردی۔
یہ بے مثال اقدام لیگ کی تاریخ میں ایک نئے سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے جو جدت، ابھرنے کی قوت اور پاکستان کے پریمیر ٹی ٹوئنٹی مقابلے کی روح کی علامت ہے۔
حیرت انگیز شاہکار Luminara کو ٹھوس چاندی کی شیٹ سے تیار کیا گیا ہے جس میں مشینی طریقے سے پیچیدہ پتھروں کی ترتیب کی گئی ہے۔ 10 کلو گرام وزنی ٹرافی کو 22,850 چمکدار زرکون پتھروں سے مزین کیا گیا ہے جو باصلاحیت اسٹارز ، جذبے، توانائی او بہترین مقابلے کی عکاسی کرتی ہے جو ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تعارف ہے۔
لومینارا نام روشنی کی علامت ہے جو لاطینی لفظ ‘luminare’ سے لیا گیا ہے جس کا مطلب ہے ‘ٹارچ’ اور ‘lumens’ کا مطلب ہے ‘روشنی۔
ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب کے کھلے پانیوں میں کی گئی جہاں ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے ایک خزانہ برآمد کیاہو اور یہ ٹرافی کراچی میں موجود ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کی۔ یہ بیانیہ لیگ کی گہرائی، ارتقاء اور غیر متزلزل جذبے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس منفرد منظر کے موقع پر پی سی بی اور ایچ بی ایل کے حکام، فرنچائز کے نمائندے اور کرکٹرز موجود تھے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سمندر میں ‘Luminara’ کی نقاب کشائی لیگ کی جدت اور عمدگی کے عزم کا ثبوت ہے۔ جیسا کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ایک دہائی منا رہے ہیں، یہ ٹرافی لیگ کی چمکتی ہوئی میراث اور اس کے روشن مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ہمیشہ سے میدان کے اندر اور باہر آگے بڑھتی رہی ہے۔ جس طرح سمندر گہرائی رکھتا ہے اسی طرح ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیلنٹ، لچک اور اسپورٹسمین شپ کا گہرا ذخیرہ رہی ہے۔ یہ انوکھی نقاب کشائی اسی جذبے کی گہرائی کی نمائندگی کرتی ہے جو ہمارے کھلاڑی اور شائقین اس کھیل میں لاتے ہیں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہونے والا ہے۔
افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی، نئی تفصیلات جاری
11 گھنٹے پہلے

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
19 گھنٹے پہلے

دکاندار کو نور جہاں کا گانا اونچی آواز میں بجانے پر گرفتار کر لیا گیا
قصور: تحصیل پتوکی میں اونچی آواز میں گانا چلانے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے…8 گھنٹے پہلے
علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم
راولپنڈی: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اُن…9 گھنٹے پہلے
نیب آفس حملہ کیس: عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ خارج کردیا
لاہور: انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نیب آفس حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے…9 گھنٹے پہلے
وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وزیرِ تجارت و صنعت کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی…10 گھنٹے پہلے

قصور: تحصیل پتوکی میں اونچی آواز میں گانا چلانے پر…8 گھنٹے ago
علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم
راولپنڈی: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی…9 گھنٹے ago
نیب آفس حملہ کیس: عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ خارج کردیا
لاہور: انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز…9 گھنٹے ago
وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وزیرِ تجارت و صنعت کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ…10 گھنٹے ago