
سعودی عرب، پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک میں عید ایک ہی دن ہونے کا امکان

اس سال پاکستان سمیت سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں عید الفطر ایک ہی دن منائے جانے کا امکان ظاہر ہو رہا ہے۔
بین الاقوامی فلکیات مرکز نے گزشتہ روز پیش گوئی کی کہ سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہوگا۔ ماہرین کے مطابق، 29 مارچ کو عید الفطر کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ یہ ہے کہ چاند سورج غروب ہونے سے پہلے ہی غروب ہو جائے گا، جس کے باعث آنکھوں یا دوربین سے بھی چاند دیکھنا ممکن نہیں ہو گا۔
بین الاقوامی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ممالک میں رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہو گا، اور اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوتی ہے تو سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں عید 31 مارچ (پیر) کو منائی جائے گی۔
پاکستان میں ماہرین فلکیات اور محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان 29 دن کا ہوگا اور شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آئے گا۔ اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو طویل عرصے بعد پاکستان سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ عید ایک ہی دن منائے گا۔
تاہم، موریتانیہ، مراکش، الجزائر اور تیونس میں 29 مارچ کو جزوی سورج گرہن ہونے کی توقع ہے، جس کے باعث ان ممالک میں چاند رویت کے مطابق 30 مارچ (اتوار) کو عید منائی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں قمری مہینوں کے آغاز میں عموماً ایک دن کا فرق ہوتا ہے، اور عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ بھی اکثر ایک دن پہلے سعودی عرب میں منائی جاتی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ طور پر اپنی گاڑی کے اندر خود کو گولی مار…19 منٹس پہلےوفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…2 دن پہلےکراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…2 دن پہلےطلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…2 دن پہلے
مغربی کنارے بل کی اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظوری کی مذمت
پاکستان، سعودی عرب، ترکی، او آئی سی اور عرب لیگ سمیت 17 ممالک اور تنظیموں نے مغربی کنارے پر قبضے…11 منٹس پہلےاسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ طور پر اپنی گاڑی کے اندر خود کو گولی مار…19 منٹس پہلےپاکستان کی اقتصادی ترقی میں حائل مشکلات
چوہدری محمد سرور دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کی اقتصادی ترقی، تجارت اور صنعت میں روز افزوں اضافے کی وجہ ان…13 گھنٹے پہلےمریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ صوبائی حکومت نے ہنرمند…22 گھنٹے پہلے
مغربی کنارے بل کی اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظوری کی مذمت
پاکستان، سعودی عرب، ترکی، او آئی سی اور عرب لیگ…11 منٹس agoاسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ…19 منٹس agoبھارت میں مسلم بستیوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے کا سلسلہ جاری
مودی کے بھارت میں ریاستی سطح پر انتہاپسند پالیسیوں کا…2 گھنٹے agoاظہر محمود کی بابر اعظم کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت
پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود…2 گھنٹے ago