06:30 , 27 جولائی 2025
Watch Live

عوام کے لیے خوشخبری، آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آٹے

کراچی کے شہریوں کو مہنگائی کے دور میں ریلیف دیتے ہوئے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کی ہول سیل قیمت میں 17 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 66 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔ ریٹیل مارکیٹ میں یہی آٹا 70 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح فائن آٹے کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ اب ہول سیل میں فائن آٹا 78 روپے فی کلو اور ریٹیل میں 82 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔

چکی کا آٹا بھی سستا ہوگیا ہے، جس کی نئی قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، اس میں بھی 10 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION