05:54 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان نے بھارت کو چاروں شانے چت کر دیا! 9 گولڈ میڈلز دھوم

پاکستان نے بھارت کو چاروں شانے چت کر دیا! 9 گولڈ میڈلز دھوم

پاکستان نے دبئی میں ہونے والی ورلڈ ایمیچور پرو باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں بھارت کو شکست دیتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر 9 گولڈ، 1 سلور اور 1 برانز میڈل اپنے نام کیے۔

پاور لفٹر انجم وریسی نے ماسٹرز اور اوپن پاور لفٹنگ کیٹیگریز میں 5 گولڈ اور 1 سلور میڈل جیت کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے ماسٹرز ڈویژن میں بینچ پریس، ڈیڈ لفٹ اور اسکواٹ میں گولڈ، جبکہ اوپن کیٹیگری میں ایک گولڈ اور ایک سلور حاصل کیا۔

جواد احمد نے ماسٹرز اور اوپن باڈی بلڈنگ کیٹیگریز میں گولڈ میڈلز جیت کر مسٹر ورلڈ ایمیچور کا اعزاز اپنے نام کیا۔

دوسری جانب، سمیراحمد نے جونیئر مین فزیک ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین فزیک میں گولڈ اور جونیئر باڈی بلڈنگ میں برانز میڈل حاصل کیا۔
فرقان رضا نے ماسٹرز 40+ کیٹیگری میں ایک اور گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کی میڈل فہرست میں اضافہ کیا۔

بین الاقوامی سطح پر باڈی بلڈنگ میں یہ پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے!

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION