07:21 , 27 جولائی 2025
Watch Live

آسان کاروبار کارڈ اسکیم: قرض حاصل کرنے والوں کیلئے اہم خبر

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ اسکیم کے تحت قرض کے زیر غور درخواستوں کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

 

ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسکیم کا تسلسل ہر صورت یقینی بنایا جائے، اور ایکسپورٹ و مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے قرضہ اسکیم کا نیا پلان بھی طلب کر لیا۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق اب تک 23.91 ارب روپے کے قرض جاری کیے جا چکے ہیں۔ 6 ہزار 7 سو 53 خواتین نے 3.42 ارب روپے کے قرض حاصل کیے۔ تین ہزار دس افراد کو 18 ارب روپے جبکہ مجموعی طور پر 1.04 لاکھ افراد کو 43 ارب روپے قرض فراہم کیے گئے۔

اسکیم کے تحت موصولہ 74,579 درخواستوں میں سے 2,505 منظور ہوئیں۔ ٹیر ٹو اسکیم کیلئے 12,029 درخواستیں آئیں، جن میں سے 505 کو قرض جاری ہوا۔ آسان کاروبار کارڈ اسکیم کیلئے 13.8 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 1,04,133 کو منظوری ملی۔ واٹس ایپ کے ذریعے کارڈ ایکٹیویشن کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

قرض کی تقسیم کی تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ بزنس کیلئے 13,012 افراد کو 3.91 ارب روپے دیئے گئے۔ ٹریڈنگ و ڈسٹری بیوشن کیلئے 175 افراد کو 3.94 ارب روپے ملے۔

اسی طرح سروسز سیکٹر کیلئے 61,996 افراد کو 26.13 ارب روپے جبکہ ٹریڈنگ کیلئے 24,522 افراد کو 10.75 ارب روپے فراہم کیے گئے۔ اس کے علاوہ ایگری و سمال بزنس کیلئے 10,699 افراد کو 3.69 ارب روپے دیئے گئے۔

کسانوں کیلئے خوشخبری، مریم نواز نے بڑا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں کے لیے کسان کارڈ اسکیم کے تحت 600,000 کسانوں کو فی ایکڑ 5,000 روپے سبسڈی دینے کی منظوری دے دی۔

یہ سبسڈی ان کسانوں کو بھی ملے گی جو اس وقت کسان کارڈ پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اگلی فصل کیلئے اربوں روپے کی اضافی سبسڈیز مختص کی جائیں گی۔ انہوں نے حکومت کے کسانوں کی حمایت اور زرعی شعبے کی مضبوطی کے عزم کو دہرایا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION