05:58 , 27 جولائی 2025
Watch Live

اٹھارہ کروڑ اکاؤنٹس ہیک، نیشنل سائبر ٹیم کی فوری پاس ورڈ تبدیلی کی ہدایت

اسلام آباد: نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق عالمی ڈیٹا لیک میں گوگل، فیس بک، ایپل، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ سمیت 18 کروڑ سے زائد صارفین کی معلومات چوری ہوئی ہیں۔ متاثرہ ڈیٹا میں حکومتی ویب سائٹس اور مالیاتی اداروں کی معلومات بھی شامل ہیں، جو انفوسٹیلر میلویئر کے ذریعے چرائی گئیں۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ہدایت کے مطابق صارفین فوری طور پر اپنے پاس ورڈ تبدیل کریں اور دو مرحلہ جاتی توثیق فعال کریں۔ صارفین پاس ورڈ منیجر استعمال کریں۔ اور ای میل یا غیرمحفوظ فائل میں پاس ورڈ محفوظ نہ کریں۔ اس کے علاوہ صارفین اینٹی وائرس سافٹ ویئر اپ ڈیٹ رکھیں۔ اور مشتبہ لاگ ان سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو قومی ڈیجیٹل نظام کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION