06:32 , 27 جولائی 2025
Watch Live

اے سی سی نے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ 2025 ملتوی کر دیا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ 2025 کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اے سی سی کے ترجمان کے مطابق، یہ فیصلہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی درخواست پر کیا گیا، جہاں یہ ٹورنامنٹ 6 جون سے منعقد ہونا تھا۔ سری لنکا میں خراب موسمی حالات اور "چکن گونیا” نامی وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر مقامی کرکٹ بورڈ نے ایونٹ کو ملتوی کرنے کی درخواست کی، جسے اے سی سی نے منظور کر لیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION