02:02 , 7 نومبر 2025
Watch Live

معروف کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

36 سالہ میکسویل نے یہ فیصلہ 2023 ورلڈ کپ میں یادگار اننگز کھیلنے کے بعد کیا، جس میں انہوں نے افغانستان کے خلاف 201 رنز بنائے تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق، میکسویل اب مکمل توجہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ اور آئندہ ورلڈ کپ پر مرکوز رکھیں گے۔ انہوں نے تاحال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔

میکسویل کا کہنا ہے کہ ون ڈے کیریئر کئی اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہا اور فیصلہ کرنے سے پہلے چیف سلیکٹر جارج بیلی سے تفصیلی مشاورت کی۔

گلین میکسویل نے اپنے کیریئر میں 149 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION