07:04 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ٹرمپ نے بھارت میں ٹیسلا کا پلانٹ رکوا دیا، صرف شورومز کی اجازت

نئی دہلی / واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کے باعث بھارت میں ٹیسلا کا مینوفیکچرنگ پلانٹ نہ لگ سکا۔

بھارتی وزیر برائے ہیوی انڈسٹریز ایچ ڈی کمار سوامی نے تصدیق کی ہے کہ ٹیسلا بھارت میں صرف شورومز کھولنے میں دلچسپی رکھتی ہے، نہ کہ فیکٹری لگانے میں۔

ٹرمپ نے رواں سال فروری میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر ایلون مسک نے بھارت میں فیکٹری لگائی تو یہ "امریکا کے ساتھ ناانصافی” ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسلا سمیت تمام امریکی کمپنیوں کو اپنی کاریں اور پرزے امریکا میں تیار کرنے چاہئیں۔

خیال رہے کہ ٹرمپ نے ایپل کو بھی خبردار کیا ہے کہ اگر آئی فونز امریکا میں تیار نہ کیے گئے تو کمپنی کو 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا پڑے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ امریکا میں فروخت ہونے والی مصنوعات، امریکا میں ہی تیار ہوں، بھارت یا چین میں نہیں۔

ایلون مسک نے بھارت میں ہائی امپورٹ ڈیوٹیز کو سرمایہ کاری میں رکاوٹ قرار دیا ہے، جس کے باعث اب تک مینوفیکچرنگ کی راہ ہموار نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION