07:03 , 7 نومبر 2025
Watch Live

ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے، بھارت کے ابھیشیک شرما دوسرے اور انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم تین درجے تنزلی کے بعد 12 ویں، جبکہ محمد رضوان ایک درجہ نیچے آکر 13ویں نمبر پر چلے گئے۔

دوسری جانب کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری دیکھی گئی۔ جن میں محمد حارث 210 درجے ترقی کے بعد 30ویں نمبر پر آ گئے۔ حسن نواز 57 درجے بہتری کے ساتھ 46 ویں نمبر پر، صائم ایوب 4 درجے ترقی کے بعد 61ویں نمبر پر جبکہ سلمان علی آغا 42 درجے ترقی کے ساتھ 76ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION