06:21 , 7 نومبر 2025
Watch Live

ایچ آئی وی کے علاج میں اہم پیشرفت

سڈنی: آسٹریلیا کے ماہرین نے ایچ آئی وی کے علاج میں اہم پیشرفت حاصل کرلی ہے۔

محققین نے ایک نیا طریقہ علاج تیار کیا ہے جو وائرس کے ان پوشیدہ حصوں کو بے نقاب کرتا ہے جو عموماً انسانی خلیوں میں چھپے رہتے ہیں اور مدافعتی نظام کی پہنچ سے باہر ہوتے ہیں۔

یہ کامیابی جسم کو وائرس کے چھپے ذخائر کی نشاندہی اور ان کے خاتمے میں مدد دے سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق انہوں نے ایک نینو پارٹیکل تیار کیا ہے جو متاثرہ خلیوں کو جینیاتی ہدایت بھیج کر وائرس کی موجودگی کا اشارہ جاری کرواتا ہے، جس سے وائرس کو پہچاننا اور ختم کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔

ڈوہرٹی انسٹیٹیوٹ کی ڈاکٹر پاؤلا کیوال کے مطابق یہ کامیابی وہ ہے جو پہلے ناممکن سمجھی جاتی تھی، اور یہ ایچ آئی وی کے مکمل علاج کی طرف ایک اہم قدم ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION