01:34 , 28 جولائی 2025
Watch Live

عمران خان نے احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے موخر کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے خطے کے کشیدہ حالات کے پیش نظر دو ہفتوں کے لیے احتجاجی تحریک مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی رہنما نورین خانم نے بتایا کہ عالمی صورتِ حال کو مدنظر رکھتے ہوئے عمران خان نے احتجاج مؤخر کیا ہے۔ ہم وزیرِ اعظم، صدر اور آرمی چیف کے ممکنہ بیانات کے منتظر ہیں۔

نورین خانم کے مطابق عمران خان نے کہا کہ عالمی حالات پاکستان پر اثر ڈال رہے ہیں، اس وقت پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے موجودہ بجٹ کو "ایلیٹ کلچر کا بجٹ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کا سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ہے، غربت میں اضافہ ہو رہا ہے، اور 33 لاکھ تعلیم یافتہ نوجوان ملک چھوڑ چکے ہیں۔

عمران خان نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ علی امین گنڈاپور، تیمور جھگڑا، مزمل اسلم، اور شبلی فراز سے مشاورت کے بعد ہی منظور ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION