12:01 , 7 نومبر 2025
Watch Live

آج سال کا طویل ترین دن، مختصر ترین رات

آج سال کا طویل ترین دن، مختصر ترین رات

آج دنیا بھر میں گرمیوں کا سولتائس (Summer Solstice) منایا جا رہا ہے، جو سال 2025 کا سب سے طویل دن اور سب سے مختصر رات ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق، آج دن کا دورانیہ 13 گھنٹے 41 منٹ ہوگا، جبکہ رات صرف 10 گھنٹے 19 منٹ کی ہوگی۔ یہ سال کا وہ دن ہے جب سورج کی روشنی سب سے زیادہ دیر تک زمین پر رہتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جائے گا، اور 22 ستمبر کو دن اور رات تقریباً برابر ہو جائیں گے، جسے فلکیات کی اصطلاح میں ایکنوکس (Equinox) کہا جاتا ہے۔

یہ سالانہ قدرتی نظام زمین کے جھکاؤ کے باعث رونما ہوتا ہے اور پوری دنیا میں موسموں کے بدلنے کا سبب بنتا ہے۔

دنیا بھر میں یہ فلکیاتی واقعہ مختلف ثقافتی اور سائنسی تقریبات کے ذریعے منایا جاتا ہے اور لوگوں کے لیے دلچسپی کا مرکز ہوتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی تازہ ترین وارننگ:

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے ملک کے مختلف حصوں میں 20 جون سے 23 جون کے درمیان بارش، تیز ہواؤں اور آندھیوں کی پیشگوئی پر عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION