01:04 , 8 نومبر 2025
Watch Live

فلیٹس خریدنے یا گھر بنانے والوں کو بڑی سہولت مل گئی

فلیٹس خریدنے یا گھر بنانے والوں کو بڑی آسانی، 2500 اسکوئر فٹ تک گھر یا فلیٹ پر ٹیکس کریڈٹ کی سہولت دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ مارگیج فنانسنگ پر سود کی ادائیگی پر 30 فیصد ٹیکس کریڈٹ ملے گا۔

رجسٹرڈ کاروباروں کے لیے نقصان کی صورت میں ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی مدت 3 سال سے کم کر کے 2 سال کر دی گئی ہے۔

نئے فنانس بل میں ای کامرس اور ای بزنس کی اصطلاحات شامل کر دی گئیں، اور 20 لاکھ روپے تک کے ٹیکس کیسز کو متنازعہ قرار دے کر فوری حل کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION