10:29 , 27 جولائی 2025
Watch Live

جنگ بندی کے باوجود ایران پر بمباری کرنے پر امریکی صدر کا اسرائیل کو سخت انتباہ

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اچھا نہیں لگا کہ جنگ بندی پر رضامندی کے فوری بعد اسرائیل نے ایران پر حملے کیے۔

اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل سے خوش نہیں ہوں۔ ایران پر بمباری روک دو، اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو یہ سنگین خلاف ورزی ہوگی۔ اپنے پائلٹس کو فوری واپس بلاؤ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل مزید بم گراتا ہے تو یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کبھی بھی اپنا جوہری پروگرام دوبارہ نہیں بنائے گا، ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم ہو چکی ہیں۔ ایران اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION