ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
ایران نے یورینیم افزودگی دوبارہ شروع کی تو عسکری کارروائی کریں گے، ٹرمپ

دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کیا تو امریکا عسکری کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے متعدد اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں فردو کی جوہری تنصیب کی مکمل تباہی بھی شامل ہے۔ ان کے مطابق، اب وہاں صرف ملبہ باقی ہے اور ایران کی جوہری صلاحیت شدید متاثر ہوئی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو ہرگز یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کیونکہ یہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی راہ ہموار کرتا ہے، جو امریکا کے لیے ناقابل قبول ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکی کارروائی نے دراصل خطے میں جنگ کا خاتمہ ممکن بنایا، لیکن اگر ایران نے دوبارہ جوہری سرگرمیاں شروع کیں تو نتائج سنگین ہوں گے۔
ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام اب شدید نقصان کا شکار ہے، اور اس کی بحالی انتہائی مشکل ہو چکی ہے۔
نیٹو سمٹ کے دوران، نیٹو سیکرٹری جنرل نے تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ نے رکن ممالک کو دفاعی اخراجات بڑھانے پر آمادہ کر لیا ہے، جو اتحاد کے لیے ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

مریم نواز کا آرمی چیف کی قیادت پر اظہارِ اعتماد
5 گھنٹے پہلے

محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…6 منٹس پہلے
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا…5 گھنٹے پہلے
27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس، جس میں 27 ویں آئینی…5 گھنٹے پہلے
مریم نواز کا آرمی چیف کی قیادت پر اظہارِ اعتماد
لندن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا پاکستان کی بات غور سے سن رہی…5 گھنٹے پہلے

لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری…6 منٹس ago
عثمان خواجہ کی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ نماز کی ویڈیو وائرل
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ…2 گھنٹے ago
جہاں آرا عالم کے جنسی ہراسانی کے الزامات، بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا نوٹس
بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر جہاں آرا عالم…3 گھنٹے ago
اداکار ارباز خان نے فلم انڈسٹری کی تباہی کی وجوہات بتادیں
پاکستان کے معروف فلمی اداکار ارباز خان نے فلم انڈسٹری…3 گھنٹے ago