04:19 , 7 نومبر 2025
Watch Live

ایس سی او اجلاس: پہلگام کا ذکر نہ ہونے پر بھارتی وزیر دفاع کا اعلامیے پر دستخط سے انکار

اسلام آباد: بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع اجلاس کے مشترکہ اعلامیے پر پہلگام واقعے کا ذکر شامل نہ ہونے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں جاری کردہ اعلامیے میں بھارتی پروپیگنڈے کو رد کر دیا گیا، اور نہ صرف پہلگام واقعے کو نظرانداز کیا گیا بلکہ بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کا الزام بھارت پر عائد کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

اعلامیہ سامنے آنے کے بعد بھارتی وزیر دفاع غیر مطمئن نظر آئے اور دستخط کرنے سے انکار کر دیا، جو کہ عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION