09:14 , 27 جولائی 2025
Watch Live

میچز کے دوران فیصلے اپنے حق میں کروانے کیلئے امپائرز کو تحفے دیے، سہواگ

نئی دہلی: سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے میچز کے دوران امپائرز کو تحفے دے کر اپنے حق میں فیصلے کروائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، سہواگ نے بتایا کہ جنوبی افریقی امپائر روڈی کوٹزن (مرحوم) کو میچ کے بعد اپنے پیڈ بطور تحفہ دیے اور بدلے میں درخواست کی کہ "ایک بار آؤٹ نہ دینا”، جس پر امپائر نے انہیں 2 سے 3 بار آؤٹ نہیں دیا۔

اسی طرح ایک اور واقعے میں سہواگ نے بتایا کہ مشہور امپائر ڈیوڈ شیفرڈ (مرحوم) نے دورانِ میچ آئس کریم نہ ملنے کی شکایت کی، جس پر سہواگ نے انتظامات کر کے انہیں آئس کریم فراہم کی۔ بعدازاں جب امپائر نے پوچھا کہ "میں تمہارے لیے کیا کرسکتا ہوں؟”، سہواگ نے پھر یہی کہا کہ بس ایک بار آؤٹ نہ دینا۔

سہواگ کے مطابق، دونوں امپائرز اب انتقال کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION