09:38 , 7 نومبر 2025
Watch Live

عامر خان نے انکشاف کیا: جاوید میانداد کے چھکے نے میری شادی کا دن اداس کر دیا تھا

عامر خان نے انکشاف کیا: جاوید میانداد کے چھکے نے میری شادی کا دن اداس کر دیا تھا

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور "مسٹر پرفیکشنسٹ” کہلائے جانے والے عامر خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کے دن سے جڑی ایک دلچسپ مگر جذباتی یاد تازہ کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کے چھکے نے ان کی خوشیوں کو مایوسی میں بدل دیا تھا۔

عامر خان نے بتایا کہ انہوں نے اور رینا دتہ نے محض 21 سال کی عمر میں اپنے خاندان کی مرضی کے خلاف خفیہ طور پر شادی کر لی تھی۔ جب دونوں شادی کے بعد گھر واپس پہنچے تو گھر والوں کو ان کی غیر موجودگی کا اندازہ تک نہ ہوا، کیونکہ سب کی توجہ اُس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے شارجہ کرکٹ میچ پر مرکوز تھی۔

یہ وہی تاریخی میچ تھا جو 10 اپریل 1986 کو شارجہ میں کھیلا گیا، جہاں جاوید میانداد نے آخری گیند پر چھکا مار کر پاکستان کو یادگار فتح دلائی۔ عامر خان نے کہا کہ جب بھارت فتح کے قریب تھا تو وہ بے حد خوش تھے، لیکن جاوید میانداد کے چھکے نے ان کی خوشی کو پل میں غم میں بدل دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کئی برس بعد ایک پرواز کے دوران ان کی جاوید میانداد سے ملاقات ہوئی، جہاں انہوں نے ہنستے ہوئے کہا، ’’جاوید بھائی، آپ نے میری شادی کا دن خراب کر دیا تھا۔ اس دن میری شادی تھی اور آپ کے چھکے نے مجھے افسردہ کر دیا۔‘‘

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION