06:54 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

اپوزیشن کے پاس اکثریت آئی تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے، گورنر کے پی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن کے پاس ایک بھی رکن کی اکثریت حاصل ہوئی تو صوبائی حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لائی جائے گی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں گورنر کا کہنا تھا کہ نہ ہم نے کوئی سازش کی اور نہ بیان دیا، وزیراعلیٰ خود ہی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اگر بجٹ پاس نہ ہوتا تو ہم آئینی راستہ اپناتے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے بعد اپوزیشن کے 54 ارکان ہو چکے ہیں، مزید رابطے جاری ہیں، تاہم ابھی تحریک عدم اعتماد کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

فیصل کنڈی نے کہا کہ عمران خان کے خلاف وفاق میں بھی ایسی ہی گفتگو چل رہی تھی، مگر ہم نے کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک قدآور سیاسی رہنما ہیں، جن سے باقاعدگی سے سیاسی مشاورت ہوتی رہتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION