07:17 , 15 نومبر 2025
Watch Live

مائیکروسافٹ کا پاکستان میں دفتر بند کرنے کا فیصلہ، ملازمین فارغ

اسلام آباد: عالمی ٹیک کمپنی مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور تمام مقامی ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے ملک میں اپنے آپریشنز باضابطہ طور پر بند کر دیے ہیں۔ ترجمان مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اب پاکستان میں خدمات قریبی ممالک کے دفاتر اور مقامی پارٹنرز کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، اس جیسا ماڈل کئی دیگر ممالک میں اپنایا گیا ہے۔

یہ اقدام کمپنی کی عالمی سطح پر تنظیمِ نو اور مصنوعی ذہانت پر توجہ کے باعث عمل میں آیا ہے۔ حالیہ مہینوں میں مائیکروسافٹ نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا ہے، جن میں مئی میں 6 ہزار اور رواں ہفتے 4 فیصد عملہ شامل ہے۔

وزارتِ آئی ٹی کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ سمیت بڑی ٹیک کمپنیاں اب "آن-پریمیس” کی بجائے "سافٹ ویئر ایز اے سروس” ماڈل کی طرف بڑھ رہی ہیں، اور پاکستان میں دفتر کی بندش اسی عالمی رجحان کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION