12:57 , 16 نومبر 2025
Watch Live

حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہے: محسن نقوی

سکھر: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو ہٹانے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پہلی بار ایک پیج پر ہیں، اور یہی بعض لوگوں کو برداشت نہیں ہو رہا۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ میری درخواست ہے کہ دو دن سیاست نہ کریں، افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج ملک بھر میں 2700 ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں اور پاکستان کا سب سے بڑا جلوس سکھر میں ہو رہا ہے، جس کی کامیاب نگرانی پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

سندھ کے اضلاع شکارپور، کشمور اور کندھ کوٹ کی صورتِ حال سے متعلق سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت باخبر ہے، جیسے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں سے نمٹا، ویسے ہی ڈاکوؤں کا بھی جلد بندوبست کر لیا جائے گا، اور یہ کام وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر کریں گی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION