08:52 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ٹیکساس میں شدید بارشیں، سیلاب سے 51 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں کے باعث شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، مختلف حادثات میں 15 بچوں سمیت 51 افراد جان سے گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیر کاؤنٹی میں 43 اور برنیٹ کاؤنٹی میں 3 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ سمر کیمپ سے 27 لڑکیاں لاپتا ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

سیلابی ریلوں سے سڑکیں، مکانات، گاڑیاں تباہ، درخت گرنے سے راستے بند ہو گئے۔ 850 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، جب کہ مزید بارشوں اور سیلاب کی وارننگ کے پیشِ نظر متعدد کاؤنٹیز میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

گورنر نے وفاقی مدد کے لیے صدر ٹرمپ سے ایمرجنسی اعلان کرنے کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION