04:02 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

آپریشن سندور: بھارتی فوج پر دباؤ، چھپائی گئی ہلاکتوں کے بعد اعزازات دینے کا فیصلہ

نئی دہلی: آپریشن سندور میں بھاری جانی نقصان چھپانے کے بعد بھارتی فوج نے بالآخر ہلاک فوجیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ کر لیا، جس سے بھارتی عسکری قیادت شدید اندرونی دباؤ کا شکار نظر آتی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی حکومت نے اب 100 سے زائد فوجی اہلکاروں اور پائلٹس کو فوجی اعزازات دینے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں رافیل پائلٹس، ایس 400 آپریٹرز، ایئر ڈیفنس یونٹس اور انفنٹری بریگیڈز کے اہلکار شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ صرف لائن آف کنٹرول پر بھارت کو 250 سے زائد ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، بھارتی حکومت اور فوج ان نقصانات کو طویل عرصے تک چھپاتی رہی۔

بھارتی فضائیہ، آرمی، اور انٹیلیجنس یونٹس کے متعدد اہلکار پٹھان کوٹ، ادھم پور، نوشہرہ اور اڑی جیسے حساس علاقوں میں مارے گئے، لیکن مودی حکومت نے ان ہلاکتوں کو تسلیم کرنے سے انکار کیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، پاکستان کے مؤثر حملوں کے بعد بھارت کو سیز فائر پر مجبور ہونا پڑا۔ کئی بھارتی فوجی جنرلز اور سفارتی نمائندوں نے بالآخر تباہ شدہ بیسز اور جانی نقصان کا اعتراف کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک اہلکاروں کے لواحقین کو تصاویر شیئر نہ کرنے کا کہا جا رہا ہے، جس سے بھارتی حکومت کی ناکامی چھپانے کی کوشش مزید بے نقاب ہو رہی ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک فوجیوں کو عزت دینا ہر پیشہ ور فوج کا اصول ہے، لیکن بھارت کا طرز عمل غیر پیشہ ورانہ اور شرمناک قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION