05:20 , 16 نومبر 2025
Watch Live

عدالت کا 27 معروف یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ریاست مخالف مواد کے الزام میں 27 معروف یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ فیصلہ ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد سنایا گیا، جس میں یوٹیوب پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ عدالت نے یوٹیوب کے متعلقہ افسر کو چینلز بلاک کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی، اور پیش کیے گئے شواہد عدالت کے لیے قابل اطمینان تھے، جس کی بنیاد پر کارروائی کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION