ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
برائن لارا کا ریکارڈ کیوں نہیں توڑا؟ ویان ملڈر نے اصل وجہ بتا دی

بلاوایو: جنوبی افریقا کے کپتان ویان ملڈر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹر برائن لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ نہ توڑنے کی وجہ بیان کر دی۔
کمنٹیٹر شان پولاک سے گفتگو میں ملڈر نے کہا کہ لارا ایک لیجنڈ ہیں، میں چاہتا تھا کہ ان کا 400 رنز کا ریکارڈ ان ہی کے پاس رہے، اگر دوبارہ موقع ملا، تب بھی یہی فیصلہ کروں گا۔ ملڈر نے کہا کہ انہوں نے کبھی ڈبل یا ٹرپل سنچری کا خواب بھی نہیں دیکھا تھا۔ انہوں نے اپنی اننگز کو "خاص” قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیم کے مفاد میں کوچ سے مشورے کے بعد اننگز ڈکلیئر کی گئی۔
یاد رہے کہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقا نے 626 رنز 5 وکٹ پر اننگز ڈکلیئر کی، اس وقت ملڈر 367 رنز پر ناقابلِ شکست تھے، اور صرف 33 رنز کی دوری پر برائن لارا کا 400 رنز کا تاریخی ریکارڈ تھا۔ لیکن اننگز ڈکلیئر کر کے لارا کا 21 سال پرانا ریکارڈ برقرار رکھا گیا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












