06:29 , 27 جولائی 2025
Watch Live

کراچی میں جرمن قونصلیٹ عارضی طور پر بند

کراچی: جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم اطلاع، کراچی میں واقع جرمن قونصلیٹ نے 8 سے 11 جولائی تک عارضی بندش کا اعلان کر دیا ہے۔

قونصل خانے کے مطابق، بندش کی وجہ "آپریشنل امور” ہیں۔ اس دوران پاسپورٹ کی وصولی کی سہولت جاری رہے گی، تاہم ویزا اپائنٹمنٹس کو ری شیڈول کیا جائے گا۔ اس اچانک فیصلے نے جرمنی جانے کے خواہشمند طلبہ، سیاحوں اور کاروباری افراد کو غیر یقینی صورتحال میں مبتلا کر دیا ہے۔

یاد رہے، گزشتہ روز سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروس کی بحالی کا اعلان کیا تھا، جو فوری طور پر نافذالعمل ہے، اور یورپی ممالک کے سفر کے خواہشمندوں کے لیے یہ ایک خوش آئند پیشرفت ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION