02:07 , 16 نومبر 2025
Watch Live

جون میں ترسیلات زر 3.4 ارب ڈالر موصول ہوئیں، اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 3.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو جون 2024 کے مقابلے میں 7.9 فیصد زیادہ ہیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025 کے دوران مجموعی ترسیلات زر 38.3 ارب ڈالر رہیں، جو مالی سال 2024 کی 30.3 ارب ڈالر کے مقابلے میں 26.6 فیصد زائد ہیں۔

جون میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے موصول ہوئیں جن کی مالیت 823.2 ملین ڈالر رہی، جبکہ یو اے ای سے 717.2 ملین، برطانیہ سے 537.6 ملین اور امریکا سے 281.2 ملین ڈالر ترسیلات موصول ہوئیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION