07:22 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بحال کردی

واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کو توپوں کے گولے اور موبائل میزائل لانچرز سمیت فوجی امداد دوبارہ فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں اینٹی ایئرکرافٹ میزائلوں سمیت اسلحے کی فراہمی عارضی طور پر روکی گئی تھی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاملے پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم یوکرین کی امداد کس نے روکی۔

ادھر روسی صدر پیوٹن پر تنقید کے بعد ماسکو نے یوکرین پر ڈرون حملوں میں شدت لاتے ہوئے اب تک کا سب سے بڑا حملہ کر دیا ہے۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے ایک ہی رات میں 728 شہید اور ڈیکوی ڈرونز اور 13 میزائل فائر کیے۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے مطابق لوٹسک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا، جب کہ 10 دیگر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION