08:30 , 15 نومبر 2025
Watch Live

کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

کانفرنس نے شہداء کے خون کو رائیگاں جانے نہیں دینے کا عزم کیا اور کہا کہ عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے۔ بھارت کی خطے میں پراکسی جنگ بندی کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھارت کی کشیدگی میں تیسرے فریق کو شامل کرنا اس کی بلاک پالیسی کا حصہ ہے۔

آرمی چیف نے بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور ہندوتوا انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے خطرات پر عالمی تشویش کا ذکر کیا۔

کانفرنس میں آرمی چیف کے تاریخی دورہ امریکہ کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں جہاں پاکستان نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر اپنا موقف واضح کیا۔

فورم نے مشرق وسطیٰ اور ایران کی سلامتی صورتحال کا جائزہ لیا اور عالمی سطح پر طاقت کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔

کانفرنس نے کہا کہ بھارت اب خطے میں اپنے نیٹ سکیورٹی پرووائڈر کے جعلی کردار کو بڑھانے کے لیے پراکسیز کے ذریعے مذموم اقدامات کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا اور پاک فوج کی جدید حکمت عملی اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ آرمی چیف نے ٹرائی سروسز ہم آہنگی کو بھی سراہا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION