08:33 , 15 نومبر 2025
Watch Live

ملک بھر میں مون سون کی نئی لہر، موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

ملک بھر میں مون سون کی نئی لہر، موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مون سون کی ایک اور لہر پاکستان بھر میں بارش لے کر آ رہی ہے، جو آج سے پیر تک مختلف علاقوں میں اثر انداز ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس کا شکار رہنے کا امکان ہے، تاہم سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور ساحلی پٹی کے علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش رحیم یار خان میں ریکارڈ کی گئی، جہاں 47 ملی میٹر بارش ہوئی۔

کراچی کا موسم اس وقت جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب ہے، اور محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے وقت ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہ

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION