06:02 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

مجھے اسلحہ کی نمائش اور "ڈالا کلچر” پسند نہیں، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ چند روز قبل ان کے بیٹے جنید صفدر کی سیکیورٹی گاڑی کو پولیس اہلکار نے روکا اور چالان کیا، جس پر جنید نے نہ صرف تعاون کیا بلکہ اہلکار کو شاباش بھی دی۔

ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہیں اسلحہ کی نمائش اور "ڈالا کلچر” پسند نہیں، اور وہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے پہلے معذرت کی کہ اسے نہیں معلوم تھا گاڑی میں وزیر اعلیٰ کا بیٹا بیٹھا ہے، تاہم جنید نے کہا کہ آپ نے اپنی ڈیوٹی کی، چالان ضرور کریں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ انہیں جب واقعے کا علم ہوا تو انہوں نے بھی پولیس اہلکار کو فون کرکے داد دی۔ انہوں نے زور دیا کہ چاہے وزیر اعلیٰ کا بیٹا ہو یا کوئی عام شہری، سب قانون کے برابر ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آج کے دور میں جرائم پیشہ افراد خود توبہ کرتے ہوئے قانون کے سامنے سر جھکا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION