09:20 , 16 نومبر 2025
Watch Live

پی ٹی آئی سے اختلافات ختم نہیں کر رہے، تعلقات میں میانہ روی اختیار کرنا چاہتے ہیں، فضل الرحمان

چارسدہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اختلافات ختم نہیں کر رہے، لیکن چاہتے ہیں کہ تعلقات میں میانہ روی اختیار کی جائے اور اختلافات کو حد سے تجاوز نہ کیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے کردار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عدالتوں میں جا کر ہمارے اراکین کی رکنیت معطل کرانا چاہتی ہیں، حتیٰ کہ ن لیگ نے بھی ہمارے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ن لیگ کو سوچنا چاہیے کہ ان اقدامات کا فائدہ کس کو ہو رہا ہے؟

مولانا نے واضح کیا کہ ایک طرف حکومت گالیاں دے رہی ہے، دوسری جانب اپوزیشن ہمیں عدالت میں گھسیٹ رہی ہے، ایسے میں کسی تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کا فیصلہ کیسے کریں؟

فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی ضروری ہے، اور یہ تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے۔

افغانستان سے متعلق گفتگو میں انہوں نے حکومت کو تعلقات بہتر رکھنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کا مشورہ دیا۔ ساتھ ہی کہا کہ امن و امان کی بحالی ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست اگر سنجیدہ ہو تو بدامنی پر قابو پایا جا سکتا ہے، لیکن حکومت سنجیدہ نظر نہیں آتی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION