02:12 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

سینیٹر کامران مرتضیٰ کا واٹس ایپ ہیک، جعلی پیغامات سے محتاط رہنے کی ہدایت

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا، جس کے بعد ان کے نام سے لوگوں کو پیسے مانگنے والے جعلی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ کے موبائل نمبر سے متعدد افراد کو پیغامات موصول ہوئے، جن میں مالی امداد طلب کی گئی۔ معاملے کی حقیقت سامنے آنے پر پتہ چلا کہ ان کا واٹس ایپ کسی نامعلوم شخص نے ہیک کر لیا ہے۔

سینیٹر نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا واٹس ایپ ہیک ہو چکا ہے، براہ کرم میرے نمبر سے موصول ہونے والے کسی بھی پیغام پر یقین نہ کریں اور محتاط رہیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے رابطہ کر لیا ہے اور سیکیورٹی ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION