11:55 , 15 نومبر 2025
Watch Live

ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے ملک کے متعدد علاقوں میں آج بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کراچی میں بھی شام کے وقت ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں بشمول جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور ملحقہ مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ ہفتے بھر جاری رہ سکتا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، اسلام آباد، نوشہرہ اور پشاور میں بھی شدید بارش متوقع ہے، جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور مانسہرہ جیسے علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے۔

متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں، جبکہ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں میں احتیاط برتیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION