04:02 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان

اسلام آباد: برطانیہ کی جانب سے پابندی ختم کیے جانے کے بعد قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے 14 اگست سے اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے باضابطہ اجازت مل چکی ہے۔ شیڈول اور سلاٹس کی منظوری کے بعد فلائٹ آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔ پروازوں کی بحالی سے سالانہ آمدن میں 10 ارب روپے سے زائد کا اضافہ متوقع ہے۔ پی آئی اے پابندی سے قبل سالانہ 6 لاکھ مسافروں کو برطانیہ لے جاتی تھی۔ برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ پاکستانیوں کو دوبارہ سفری سہولت میسر آئے گی۔

ترجمان کے مطابق 14 اگست سے پروازوں کا آغاز پی آئی اے کی جانب سے قوم کے لیے جشنِ آزادی کا تحفہ ہو گا، تاہم حتمی تاریخ آئندہ چند روز میں طے کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION