ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
سلمان خان نے "بیٹل آف گلوان” کو کیریئر کی سب سے مشکل فلم قرار دیدیا

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم "بیٹل آف گلوان” کو اب تک کی سب سے مشکل اور جسمانی طور پر تھکا دینے والی فلم قرار دیا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ لداخ کے شدید سرد علاقوں میں کی جا رہی ہے، جہاں انہیں 20 دن تک سخت موسم میں کام، دوڑ، مارشل آرٹس کی تربیت اور ٹھنڈے پانی میں شوٹنگ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان کے بقول، "یہ میری زندگی کا سب سے demanding کردار ہے۔”
فلم کی ہدایتکاری اپوروا لاکھیا کر رہے ہیں، اور اس کی کہانی 2020 کی گلوان وادی جھڑپ کے گرد گھومتی ہے۔ ریلیز جنوری 2026 میں متوقع ہے۔
سلمان خان نے اس موقع پر اپنی مقبول فلم "بجرنگی بھائی جان” کے سیکوئل کی بھی تصدیق کی، جو جذباتی تھیم کو جاری رکھے گی۔
یاد رہے کہ 59 سالہ اداکار حالیہ دنوں اپنی صحت سے متعلق خبروں کے باعث خبروں میں رہے، تاہم انہوں نے دوبارہ فلمی دنیا میں بھرپور واپسی کی ہے، جس پر مداح ایک بار پھر پُرجوش ہیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












